ہوائی ٹکٹ منسوخ کرانا یکم اگست سے سستا ہو جائے گا کیونکہ نئے قوانین کے مطابق ہوائی جہاز سروس کمپنیاں بنیادی کرایہ اور ایندھن کی فیس سے زیادہ رقم کینسلیشن چارج کے طور پر نہیں کاٹ سکیں گی۔
شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے شہری ہوا بازی کے
قوانین میں ترمیمات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ان میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹ منسوخ کرنے / استعمال نہیں کرنے یا مسافر کے پرواز چھوڑ دینے کی صورت میں فلائٹ سروس کمپنی تمام آئینی ٹیکس اور صارفین ترقیاتی فیس / ہوائی اڈے کی ترقیاتی فیس / مسافر سروس فیس مسافروں کو واپس کریں گی۔